خطرے کا انتباہ: آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے، فاریکس اور CFDs کی تجارت کرتے ہوئے صرف 11 تا 25% تاجر ہی منافع کما پاتے ہیں۔ بقیہ 75 تا 89% کسٹمرز اپنے سرمائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ آپ یہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے کہ آیا آپ فاریکس اور CFDs کا طریقہ کار سمجھتے ہیں اپنی رقم سے محروم ہونے کا بلند خطرہ اٹھانا برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

بہترین فاریکس بروکرز 2024

زر مبادلہ، جسے عام طور پر فاریکس کہا جاتا ہے، محض ایک کرنسی کو دوسری میں تبدیل کرنے جتنا سادہ یا پھر فاریکس مارکیٹ میں کرنسی کی تجارت کرنے جتنا جدید ہو سکتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تجارت کیے جانے والے حجم کے لحاظ سے فاریکس مارکیٹ کی مالیت 5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور پیچیدہ ترین مالیاتی مارکیٹ بناتا ہے۔ چونکہ کرنسی مارکیٹ بے حد بڑی اور غیر مرکزی اوور دی کاؤنٹر (OTC) ایکسچینج ہے لہذا کرنسی تجارت کے پیچ و خم کو سمجھنے کیلئے فاریکس تجارتی بروکر منتخب کرنے میں مطلوبہ احتیاط اختیار کرنا لازمی ہے۔

 

2024 میں بہترین فاریکس بروکر منتخب کرنے کے طریقے پر غور کرتے ہوئے، کرنسی کے جوڑے کی پیشکش، اکاؤنٹ کی تفصیلات (ابتدائی ڈپازٹ، ڈپازٹس/رقم نکلوانا، کمیشنز/اسپریڈز، لیوریج اور مارجن)، کسٹمر سروس، انضباطی مطابقت اور تجارتی پلیٹ فارمز کو سمجھنا ضروری ہے۔ بہترین فاریکس بروکر منتخب کرنے سے پہلے، بروکر کے گزشتہ اور موجودہ کلائنٹس کے تجزیے پڑھنے میں کچھ وقت صرف کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ لوگوں کو فاریکس سروسز فراہم کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کیسی رہی۔ کامیاب کرنسی کی تجارت کیلئے درست بروکر کے ساتھ تجارت کرنا اشد ضروری ہے۔


بہترین فاریکس بروکرز 2024 کے اس سال کے ایڈیشن کیلئے، TopBrokers.Com کے پیچھے موجود ٹیم نے نمایاں بروکرز کی فہرست بنانے کیلئے نہایت محنت سے ڈیٹا اکٹھا اور یکجا کیا ہے۔ بالخصوص، ذیل میں موجود متعدد فنکشن والا ٹیبل فاریکس بروکرز کے مابین تفصیلی موازنہ فراہم کرتا ہے جسے ذاتی ترجیح کے لحاظ سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

  • Maklumat utama
  • Perdagangan
  • Sistem pembayaran
  • Platform dagangan
  • Instrumen dagangan
  • Sokongan
  • Akaun dagangan
  • Seting akaun
  • Penyebaran
  • Promosi
Penapis
Syarikat#LogoBroker ForexDitubuhkanDikawalUlasanSistem pembayaranJenis broker(?)Min. depositMaks.
leverage
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
EUR/USD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
GBP/USD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
USD/CHF
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
USD/CAD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
USD/JPY
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
AUD/USD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
NZD/USD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
EUR/AUD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
EUR/CAD
Penyebaran langsung
Selang:
Penyebaran
langsung
EUR/CHF
Bonus depositAkaun
1RoboForexbroker terbaik2009
IFSC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
  • MM
-1:2000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
2EXNESS2008
FCA, CySEC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
  • MM
-1:2000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
3XM.COM2009
ASIC, IFSC
0

Sistem pembayaran

MM
5 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
4MultiBank Group2005
ASIC
0

Sistem pembayaran

ECN
50 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
5IC Markets2007
ASIC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
200 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
6FxPro2006
FCA, CySEC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
7FXOpen2005
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

ECN, STP

Jenis broker

  • ECN
  • STP
  • MM
10 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A1 %

Welcome Bonus is credited to the micro account after making the minimum deposit.

8Instaforex2007
RAUFR
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
1 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A30 %
9LiteFinance2005-0

Sistem pembayaran

ECN
50 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A100 %

بونس CRYPTO 100٪

10AMarkets2007
FSA
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
100 $1:3000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A25 %
11Forex.com2001
FCA, CFTC

Dikawal

0

Sistem pembayaran

ECN, MM
100 $1:50N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
12Interactive Brokers1977
FCA, CFTC
0

Sistem pembayaran

MM
10000 $1:40N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
13Markets.com2006
CySEC
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:300N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
14FBS2009
IFSC, NAFD
0

Sistem pembayaran

ECN, STP
5 $-N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
15FreshForex2004
KROUFR
0

Sistem pembayaran

NDD, MM
-1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A5 000 %

Bonus 101%

16FIBO Group1998
FSC, CNMV
0

Sistem pembayaran

NDD, MM
300 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
17HotForex2010
CySEC, FSC
0

Sistem pembayaran

NDD
500 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
18HYCM1977
FCA
0

Sistem pembayaran

MM
20 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A25 %
19OANDA Corporation1996
CFTC, NFA
0
--1:50N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
20Saxo Bank19920

Sistem pembayaran

ECN, STP
10000 $1:100N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
21FXCM1999
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

NDD
5000 $1:100N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
22Swissquote1996
FINMA
0

Sistem pembayaran

STP
1000 $1:100N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
23ActivTrades2001
FCA, CNMV
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
24NordFX2008
SEBI, VFSC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
10 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A100 %
25IFC Markets2006
FSC, CySEC
0

Sistem pembayaran

STP
1000 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
26Orbex2010
CySEC
0

Sistem pembayaran

ECN
500 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
27NPBFX1996
IFSC
0

Sistem pembayaran

NDD, STP
10 $1:200N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
28Plus5002008
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
29IG19740

Sistem pembayaran

DMA, MM
-1:200N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
30EasyMarkets2001
ASIC, FSC
0

Sistem pembayaran

MM
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
31Octa FX2011
FCA, FSA
0

Sistem pembayaran

ECN
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A50 %

جمع شدہ بونس صرف ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ میں جمع کردی جا سکتی ہے. بونس جمع صرف کسی MT4 میں جمع کردی جا سکتی ہے MT5 اکاؤنٹ

32AVATrade2006
ASIC, CBI
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
33Fort Financial Service2010
IFSC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
5 $1:1000N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A50 %ہمارے تیار شدہ نظام کی وجہ سے آپ ہر جمع رقم کی رقم میں 50٪ تک اضافہ کر سکتے ہیں! اس بات پر کوئی شک نہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ پر زیادہ فنڈز کا مطلب ہے، ٹریڈنگ سے زیادہ فائدہ آپ کے لئے دستیاب ہے.
34BMFN1988
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

NDD, DMA
50 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A20 %بونس پروگرام میں داخل ہونے والے BMFN پر نئے یا موجودہ اکاؤنٹس اور ایک کوالیفائنگ ڈپازٹ بنانے میں $ 10،000 تک جمع جمع بونس ملے گا!
35FxGiants2015
FCA
0

Sistem pembayaran

ECN, STP

Jenis broker

  • ECN
  • STP
  • MM
50 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A20 %Увеличьте свои торговые возможности. Получите до бонус на все депозиты до 2000$
36Degiro2008
BaFin
0
NDD
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
37AAFX Trading2014
ASIC, FSA
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A30 %ہمارے نئے تاجروں میں گرمی کا خیر مقدم ہونے کے بعد، ہم آپ کے پہلے اے اے اے ایف ایکس لائیو اکاؤنٹ میں اپنے ابتدائی ڈپازٹ کے اوپر 30 فیصد بونس پیش کررہے ہیں.
38GO Markets2006
ASIC
0

Sistem pembayaran

NDD
200 $1:300N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
39Tickmill2014
FCA, SIBA
0

Sistem pembayaran

NDD
25 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
40Yadix.com2010
FSC
0

Sistem pembayaran

ECN, STP
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A50 %اپنے پہلے ڈومین پر $ 10،000 تک 50٪ نقد بونس حاصل کریں. ضرورتات پورا ہونے کے بعد آپ کے توازن میں نقد بونس جمع کیے جاتے ہیں.
41City Index2001
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
250 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
42FXPRIMUS2009
CySEC, VFSC
0

Sistem pembayaran

STP
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
43Swiss Markets2012
CySEC
0

Sistem pembayaran

STP
200 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
44RoboMarkets2012
CySEC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN

Jenis broker

  • NDD
  • ECN
  • STP
  • MM
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
45Land FX2013
FCA, FSCS

Dikawal

0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A10 %10٪ بونس $ 300 سے زائد پہلے جمع رقم کی مساوات کے برابر ہے
46Pepperstone2010
ASIC, FCA
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
-1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
47Vantage FX2009
ASIC
0

Sistem pembayaran

ECN
200 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
48Ayondo2008
FCA, BaFin
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:100N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
49Bacera2009
ASIC
0

Sistem pembayaran

MM
500 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
50Core Liquidity Markets2012
ASIC, FSA
0

Sistem pembayaran

NDD
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
51CMG2015
ASIC
0

Sistem pembayaran

-250 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
52Colmex Pro2010
CySEC
0
NDD, ECN
2000 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
53Darwinex2012
FCA
0

Sistem pembayaran

STP, DMA
500 $1:200N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
54Fortrade2013
FCA, FSCS
0

Sistem pembayaran

-100 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A30 %فورٹریڈ ایک خوش آمدید بونس پیش کرتا ہے، جس میں پہلی جمع (30،000 €) تک کا 30 فی صد ہے. ڈومین € 100 ہونا ضروری ہے کم از کم اور بونس 90 دن کے اندر ختم ہو جائے. بونس پیسوں کو tr کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
55Fullerton Markets2015
FSP
0

Sistem pembayaran

ECN, STP
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
56FX Choice2010
IFSC
0

Sistem pembayaran

NDD
--N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
57GMG Markets2015
FCA
0
NDD, STP
200 $1:100N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
58HMS Markets1972-0
NDD
1000 $1:40N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
59Infinox Capital2009
FCA
0

Sistem pembayaran

ECN, STP
100 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
60iTrader2012
IFSC
0
-250 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
61Mex Exchange2012
ASIC
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
200 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
62FXPCM2007
FSC, DFSA
0

Sistem pembayaran

NDD, ECN
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A10 %اس بونس کو حاصل کرنے کے لئے، آپ کو صرف نئے کیبن کے ساتھ رجسٹریشن کرکے ایک لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے.
63Rakuten Securities Hong Kong2002
SFC
0
NDD, STP
-1:200N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
64RietumuFX1992
FCMC
0
NDD
1000 $1:300N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
65TD Ameritrade1975
FINRA, SIPC
0
DMA
2000 $1:50N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
66TFI Markets1999
CySEC
0
NDD
50 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
67Tradealot2010
FCA
0

Sistem pembayaran

STP
2000 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
68ModMount2019
SIBA
0

Sistem pembayaran

ECN
250 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
69FXNovus2020
FSC
0

Sistem pembayaran

ECN, STP
250 $1:400N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
70IQ Option2013-0

Sistem pembayaran

NDD
10 $1:30N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-
71FP Markets2005
ASIC, CySEC
0

Sistem pembayaran

DMA
100 $1:500N/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/AN/A-


Adakah maklumat tersebut berguna untuk anda?
5 (1)

2024 میں بہترین فاریکس بروکر میں کیا خوبیاں دیکھنی چاہئیں؟

 

جو لوگ مفصل فاریکس مارکیٹ میں قسمت آزمانے پر غور کر رہے ہیں غالباً وہ سوچ رہے ہوں گے کہ آیا کرنسی کی تجارت انسان کو مالدار بنا سکتی ہے یا نہیں۔ کچھ ماہرین کا جواب 'نہیں' میں ہے جبکہ دیگر 'ہاں' میں جواب دیتے ہیں مگر کچھ تحفظات کے ساتھ۔ بروکر کے ساتھ فاریکس تجارت میں رقم استعمال کرنا، مکمل اور جامع تحقیق کرنا، خطرات مول لینے کیلئے جراتمند بننا اور بہترین پارٹنر چننا شامل ہے۔ فاریکس مارکیٹ کروڑ پتی بننے والوں کیلئے سب سے موزوں جگہ نہیں ہے۔ دیگر کسی بھی کام کی طرح، کامیاب فاریکس تاجر بننے میں محنت، لگن، نظم و ضبط، توجہ، ثابت قدمی، تحمل اور وقت کا نظم کرنا شامل ہوتا ہے۔

 

حتی کہ Warren Buffett، Carl Icahn، Benjamin Graham، Peter Lynch اور George Soros جیسے کامیاب ترین سرمایہ کاروں نے بھی اپنے کیریئر کے دوران کسی نہ کسی موقع پر بڑی رقموں کا نقصان کیا اور تجارتی غلطیاں کیں۔ کوئی بھی سرمایہ کار سرمایہ کاری کی غلطیوں سے بچ نہیں سکتا لیکن ہر کوئی کامیابیوں سے زیادہ ناکامیوں سے سیکھتا ہے۔ یہ دہرانا اہم ہہے کہ فاریکس تجارت دولت کے انبار لگانے کا آسان ترین طریقہ نہیں ہے کیونکہ اس میں محنت کا پھل کھانے سے پہلے سمندر میں غوطہ لگانے کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔ فاریکس تجارت میں کوئی شارٹ کٹس نہیں ہیں۔ حتی کہ کوئی ماہر نجومی بھی فوراً امیر ہونے والی اسکیموں کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے۔

 

2024 کا سب سے اچھا فاریکس بروکر تلاش کرنا نہ کبھی آسان کام تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ درست فاریکس بروکر کا انتخاب کرنے سے پہلے مکمل اور تحقیق کرنا اشد ضروری ہے۔ مارکیٹ میں موجود تمام بروکرز کو چیک کرنا نہایت مشکل کام ہو سکتا ہے اور کسی بھی ادارے پر کرنسی تجارت کے حوالے سے بھروسہ کرنے کیلئے بہت زیادہ اعتبار اور پُراعتمادی کی ضرورت ہے۔

 

فاریکس بروکرز کی دو اقسام

Electronic Communications Network (ECNs) ایک متبادل تجارتی سسٹم ہے جو ڈیجیٹل طور پر مارکیٹ کے شرکاء کو کرنسیاں، اسٹاکس اور دیگر مالیاتی آلات آپس میں خریدنے یا بیچنے کیلئے منسلک کرتا ہے۔ آج فاریکس مارکیٹ میں کئی شاندار ECN بروکرز ہیں۔ ECNs آرڈرز ایک انضمام شدہ کوٹ سسٹم کے ذریعے دکھاتے ہیں جسے عوامی طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے ادارے سرمایہ کاروں کو تجارتی اوقات کے علاوہ بھی فوری اور خود کار ٹرانزیکشنز کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشنز کو آسان بنانے کیلئے فریق ثالث کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

 

اس کے برعکس، مارکیٹ میکرز کسی مخصوص چال میں شیئر کی گارنٹی شدہ تعداد کیلئے خریدنے اور بیچنے کے نرخ دکھاتے ہیں تاکہ کسٹمر کے آرڈر کے بہاؤ کیلئے براہ راست مقابلہ کیا جا سکے۔ کھیل میں رہنے کیلئے، مارکیٹ میکرز فاریکس بروکرز کو بولی اور مطالبے دونوں کی قیمتوں کو پہلے سے متعین کردہ اسپریڈ کے اندر رکھنا ضروری ہے۔ بالخصوص، مارکیٹ تب ابھرتی ہے جب تفویض کردہ مارکیٹ مارکر وقت کے ساتھ بولی کی قیمت اور آفرز سیٹ کرتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر مارکیٹ آرڈر کیلئے وافر تعداد میں خریدار اور بیچنے والے ہوں۔ مارکیٹ میکرز ثانوی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کو بڑھانے اور نتیجتاً کرنسی مارکیٹ میں طویل مدتی ترقی کیلئے عامل کے بطور کام کرتے ہیں۔

 

ECN اور MM کی  چار ذیلی شاخیں

 

یقیناً کچھ لوگوں نے ان کے بارے میں سنا ہوگا:

  • ·         نان ڈیلنگ ڈیسک (NDD)

  • ·         براہ راست مارکیٹ تک رسائی (DMA)

  • ·         ڈیلنگ ڈیسک (DD)

  • ·         اسٹریٹ تھرو پراسیسنگ (STP)



DD انٹر بینک مارکیٹ تک آسان رسائی کیلئے راستہ فراہم کرتی ہے جو غیر ملکی کرنسیوں کی تجارت کرنے کی مارکیٹ ہے۔ یہ کاروبار کرنے کیلئے بینک یا مالیاتی ادارے میں کرنسی ڈیلرز کیلئے ایک جگہ ہے۔ بینکس اور مالیاتی فرمز کے پاس بھی DD کی سہولت ہوتی ہے تاکہ کرنسی مارکیٹ سے باہر سیکورٹیز اور دیگر مالیاتی اداروں میں تجارتوں کو آسان بنایا جا سکے۔ 

 

DMA ایک الیکٹرانک تجارتی مقام ہے جو سرمایہ کاروں کو باقاعدگی سے محفوظ ٹرانزیکشنز پراسیس کرنے والی ایکسچینج کے مالیاتی آلات اور آرڈر بُکس کا استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ سیل سائیڈ ادارے عموماً اس قسم کی مارکیٹ آفر کرتے ہیں جس کیلئے  پیچیدہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ تجارتیں تیزی سے ہو جاتی ہیں لیکن ایک درمیانی فاریکس تجارت بروکریج کمپنی ٹرانزیکشن کو سنبھالتی ہے۔ 1990 کی دہائی میں بروکریج فرمز تجارت کی پراسیسنگ کیلئے مارکیٹ میکنگ نرخوں کے بجائے DMA استعمال کرنے پر منتقل ہو گئیں۔ موازنہ کرنے کیلئے بہترین DMA فاریکس کمپنیوں کی مکمل فہرست کا جائزہ لیں۔

 

NDD بیان کرتی ہے کہ اگر کوئی ڈیلنگ ڈیسک سسٹم دستیاب نہ ہو تو پوزیشنز میں فوری طور پر تلافی کر دی جاتی ہے اور پھر انہیں انٹر بینک بھیج دیا جاتا ہے۔ DDs کے برعکس، NDDs کے پاس فلوٹنگ اسپریڈز ہوتے ہیں اور یہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ TopBrokers.com پر تمام NDD فاریکس بروکرز کو تلاش کر سکتے ہیں۔ آسان لفظوں میں، NDDs، خواہ STP ہوں یا ECN، محض دو فریقین کے درمیان پُل کا کام کرتی ہیں کیونکہ بروکرز درحقیقت اپنے کلائنٹس کے آرڈرز DDs کے ذریعے منتقل نہیں کرتے۔

 

STP ایسا طریقہ کار ہے جسے مالیاتی فرمز بلا شرکت انسانی کسی بھی ٹرانزیکشن کے پراسیسنگ کے وقت میں اضافہ کرنے کیلئے اختیار کرتی ہیں۔ STP کا استعمال 1990 کی دہائی کے آغاز میں شروع ہوا۔

 

بہترین فاریکس بروکرز کی پیشکشیں اور سروسز

 

جیسا کہ پہلے تذکرہ کیا گیا، فاریکس تجارت کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک مانے جانے والے فیصلے یعنی بہترین فاریکس بروکر تلاش کرتے ہوئے کرنسی کے جوڑوں کی پیشکش، اکاؤنٹ کی تفصیلات (ابتدائی ڈپازٹ، ڈپازٹس/رقم نکلوانے میں سہولت، کمیشنز/اسپریڈز، لیوریج اور مارجن)، کسٹمر سروس، انضباطی تعمیل اور تجارتی پلیٹ فارمز ایسے کچھ اہم نکات ہیں جنہیں ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

 

کرنسی کے جوڑے کی پیشکش

 

فاریکس مارکیٹ کے شرکاء کرنسی کے جوڑوں کی ایک وسیع رینج سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ ماہرین تاجروں کو، بالخصوص نئے تاجروں کو مخصوص کرنسی کے جوڑوں کا انتخاب کرنے اور انہی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاجروں کی جانب سے سب سے عام طور پر استعمال کیے جانے والے کرنسی کے جوڑوں کی زمرہ بندی میجر جوڑوں کے بطور کی جاتی ہے۔ ان میں EUR/USD، جو تاجروں میں سب سے مشہور ہے، GBP/USD، USD/JPY اور USD/CAD شامل ہیں۔ مائنر جوڑوں میں EUR/AUD، GBP/JPY، EUR/GBP اور CHF/JPY شامل ہیں۔ جوڑوں میں کراس کرنسی یا ایگزاٹک جوڑے بھی شامل ہوتے ہیں جو میجر کرنسی اور ترقی پذیر ملک کی کرنسی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ USD/HKD، EUR/TRY اور NZD/SGD اس کی کچھ مثالیں ہیں۔ اگرچہ کئی کرنسی کے جوڑے دستیاب ہیں، ایک وقت میں ایک یا پھر کچھ کرنسی کے جوڑوں کے ساتھ آغاز کرنا تجارت کو آسان بناتا ہے۔ اس سے تاجروں کو مخصوص جوڑے کیلئے ڈیٹا کا تجزیہ مزید توجہ اور دھیان سے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

اکاؤنٹ کی تفصیلات

 

FX بروکرز کی اکاؤنٹ کی پیشکشیں ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کیلئے ابتدائی ادائیگی کے طریقوں، کمیشنز/اسپریڈز، لیوریج اور مارجن کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔

●        ابتدائی ڈپازٹ - جب FX مارکیٹ کا آغاز ہوا تو صرف بڑے بینکس، کمپنیاں اور دولتمند سرمایہ کار ہی اس تک رسائی کر سکتے تھے۔ لیکن آج، کوئی بھی شخص جو تجارت میں کامیاب ہونے کا جذہ رکھتا ہو، $50 جیسی معمولی رقم کے ساتھ بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ فاریکس کمپنیاں متعدد اقسام کے تجارتی اکاؤنٹس بھی آفر کرتی ہیں۔ مائیکرو اکاؤنٹ کیلئے، جو نو سکھیوں کیلئے تجویز کیا جاتا ہے، محض 50$ کا ڈپازٹ درکار ہے، معیاری اکاؤنٹ کا مطلوبہ ابتدائی ڈپازٹ $500 ہے اور بالآخر VIP اکاؤنٹ 10000$ سے شروع ہوتا ہے۔

 

●        ڈپازٹس/رقم نکلوانا - فاریکس کے تجارتی بروکرز کی ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کیلئے مختلف پالیسیاں ہوتی ہیں۔ یقیناً، اکاؤنٹ میں کسی بھی ڈپازٹ پر یا رقم نکلوانے پر فیس کی ادائیگی درکار ہوتی ہے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیاں عام ہیں، ساتھ ہی آن لائن ادائیگی کے سسٹمز جیسے کہ PayPal، Skrill اور Neteller بھی۔ کلائنٹس ڈپازٹ کرنے اور رقم نکلوانے دونوں کیلئے ایک ہی ادائیگی کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔

 

●        کمیشنز/اسپریڈز - بروکرز فاریکس مارکیٹ میں پیسہ کس طرح بناتے ہیں؟ کمیشنز اور اسپریڈز کے ذریعے۔ کمیشن فاریکس بروکر کی جانب سے عائد کردہ فیس ہے جبکہ بولی اور مطالبے کی قیمت میں فرق کو اسپریڈ کہا جاتا ہے۔ کچھ فاریکس بروکرز اصرار کرتے ہیں کہ وہ منافع کمانے کیلئے صرف اسپریڈز پر انحصار کرتے ہیں۔ اسپریڈز فلوٹنگ یا فکسڈ ہو سکتے ہیں۔ صارفین کو لبھانے کیلئے، زیادہ تر فاریکس بروکرز دعوی کرتے ہیں کہ میجر جوڑوں پر ان کے اسپریڈز فکسڈ ہیں۔

 

●        لیوریج - لیوریج تاجروں کو ان کی تجارتی قوت بڑھانے کی اجازت دیتی ہے۔ درحقیقت، بروکرز ان کے ممکنہ منافع کو تقویت دینے کیلئے کچھ مخصوص رقم ادھار دیتے ہیں۔ اسے اکثر دو دھاری تلوار کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی شخص کے اکاؤنٹ کو بڑھا بھی سکتی ہے اور گھٹا بھی سکتی ہے۔ لہذا، سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس سرمایہ کاری کی حکمت عملی کو  ہوشیاری اور احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔

 

●        مارجن - فاریکس سرمایہ کاروں کیلئے ایک نسبتاً نیا تصور، مارجن اکاؤنٹ ایکویٹی مارکیٹس سے مماثل ہے۔ یہ بروکریج اکاؤنٹ ہے جہاں کسٹمر کسٹمر اپنے بروکر سے رقم ادھار لیتا ہے تاکہ اپنی کرنسی کی تجارت جاری رکھ سکے۔ تجارت کا سائز سرمایہ کار کے مارجن کے تقاضے کو طے کرتا ہے۔

 

فاریکس کمپنیوں کے ادائیگی کے طریقے

 

لچکدار اور مسابقتی تجارتی حالات کے علاوہ، آج کے تاجر فنڈز ڈپازٹ کرنے اور نکلوانے میں آسانی اور سہولت تلاش کرتے ہیں۔ ایک اچھا فاریکس تاجر کلائنٹس کو متعدد ادائیگی کے طریقے فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے حساب سے انتخاب کر پائیں۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، ساتھ ہی بینک وائر کے آپشنز تاجروں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ڈیفالٹ ادائیگی کے آپشنز میں سے کچھ ہیں۔ ایک بار پھر، ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے، آج الیکٹرانک ادائیگی کے سسٹمز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ Paypal، Skrill، Neteller اور Webmoney سب سے عام طور پر استعمال ہونے والے طریقے ہیں۔ ادائیگی کا آپشن منتخب کرتے ہوئے، مذکورہ ادائیگی کے سسٹمز کے کمیشن یا ان کی جانب سے چارج کی جانے والی فیس کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ فنڈز کی حفاظت اور سیکورٹی کو ملحوظ خاطر رکھنا بھی اشد ضروری ہے۔ فاریکس تجارت کے بروکرز کبھی کبھار اپنے کلائنٹس کو مزید رقم ڈپازٹ کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر ڈپازٹ فیس معاف کر دیتے ہیں۔ 

 

کسٹمر سروس

 

اعتماد اور وفاداری قائم کرنے کیلئے، بہترین FX کمپنیاں بہت اچھے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ کی اہمیت پر بھی توجہ دیتی ہیں۔ چاہے کوئی انکوائری سنبھالنی ہو یا پھر کوئی شکایت، انہیں فوری طور پر جواب دینے اور معاملے جو جتنی جلدی ممکن ہو حل کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔ آن لائن بہترین فاریکس بروکرز کی ایک بڑی تعداد اس حوالے سے معیار کو مزید بڑھاتے ہوئے 24 گھنٹے کسٹمر سروس فراہم کر رہی ہے۔

 

کرنسی مارکیٹ کی پیچیدگی کی وجہ سے، جب کلائنٹس کسٹمر سروس کے عملے سے تابڑ توڑ سوالات کرنے لگتے ہیں تو وہ باآسانی گھبرا سکتے ہیں۔ اپنے صارفین کی ضروریات کو اچھی طرح پورا کرنے کیلئے اور کسٹمر کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کیلئے فاریکس بروکرز اپنے کسٹمر ایجنٹس کو کئی ہفتوں تک محتاط طریقے سے تربیت دیتے ہیں۔ اس سے کسٹمر سروس کے نمائندوں کو کرنسی کی تجارت یا بروکر کی پروڈکٹ یا سروس سے متعلق انکوائری کا معیاری اور بروقت جواب دینے میں مدد ملتی ہے۔ کسٹمر سروس کے نمائندوں کو فاریکس تجارت اور آفر کردہ پروڈکٹس یا سروسز کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہونی چاہیئے تاکہ کلائنٹ کو درپیش مسائل سے کامیابی کے ساتھ نمٹا جا سکے اور ممکنہ تدابیر تجویز کی جا سکیں۔

 

ایک اچھا فاریکس کسٹمر سروس کا نمائندہ بننے کیلئے پُرسکون اور منظم رہنے کے ساتھ ساتھ، اچھی طرح بات سننے کی صلاحیت بھی ضروری ہے۔ بہت سے کسٹمر سروس کے نمائندوں کی تربیت محض 'اسکرپٹ پڑھ کر سنانے' کیلئے کی جاتی ہے اور وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں سامنے والے کی بات بھی سننی ہے۔ انہیں کال کے درمیان کلائنٹ کو روکنا نہیں چاہیئے۔ گفتگو کا اچھا اصول یہ ہے کہ پہلے کسٹمر کو بات مکمل کرنے دی جائے۔ اس کے بعد نمائندہ اس مخصوص خدشے سے متعلق درست سوالات پوچھ کر اسے حل کرنے کا طریقہ نکال کر ٹربل شوٹر کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

بروکرز کو یقینی بنانا چاہیئے کہ کسٹمر کیلئے کسٹمر سروس ایجنٹ کو کال کرنا (یا کچھ صورتوں میں، ای میل بھیجنا) آسان ہو اور محض ایجنٹ تک رسائی کرنے میں ہی بہت زیادہ وقت نہ لگتا ہو۔ کلائنٹس جلد باز ہو سکتے ہیں، بالخصوص جب انہیں سوالات کرنے ہوں یا خدشات کا اظہار کرنا ہو۔ کسٹمر کا وقت انتظار مختصر کرنے اور ان کیلئے اسے قابل برداشت بنانے کا راز کسٹمر سپورٹ گروپ کو مضبوط بنانے، ای میل یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سوالات کا فوراً جواب دینے اور جتنی جلدی ممکن ہو ان کی انکوائریوں پر توجہ دینے میں ہے۔ اگر فاریکس بروکر کسٹمرز کو اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے بوریت ختم کرنے کیلئے کسی قسم کی تفریح بھی فراہم کر پائے تو یہ بونس ہو گا۔

 

فاریکس ٹریڈنگ کے بروکرز کی اںضباطی تعمیل

 

سال 2024 کیلئے سب سے اچھا فاریکس بروکر کسی مخصوص علاقے میں آپریٹ اور اپنے کاروبار کی تشہیر کرنا شروع سے کرنے سے پہلے ایک رجسٹر شدہ اور لائسنس یافتہ ادارہ ہونا چاہیئے۔ حکومتوں نے مالیاتی ریگولیٹرز کے ذریعے مختلف اصول اور ضوابط طے کیے ہوتے ہیں جن کی تعمیل ایک لائسنس یافتہ یا رجسٹر شدہ ادارے کیلئے کرنا ضروری ہے۔ یہ 'واچ ڈاگز' جیسا کہ انہیں کچھ لوگ کہتے ہیں، بنیادی طور پر بینکس، فاریکس اور اسٹاکس کے بروکرز، مالیاتی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کی فرمز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ یہ بصارت عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے اور مالیاتی سسٹم کی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہے۔ ریگولیٹرز کمپنیوں اور فرمز کی جانچ کر کے اور اگر کوئی ناجائز سرگرمی ہو تو اس کی تحقیقات کر کے عالمی مارکیٹ کو محفوظ بناتے ہیں۔ فاریکس بروکرز اپنی کارپوریٹ ویب سائٹ پر نشاندہی کرتے ہیں کہ کونسا ریگولیٹر اور ادارہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ 

 

کچھ معروف مالیاتی ریگولیٹرز مندرجہ ذیل ہیں:

 

  •  نیشنل فیوچرز ایسوسی ایشن اینڈ کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن

1982 میں قائم کردہ، دی نیشنل فیوچرز ایسوسی ایشن (NFA) اور کموڈٹی فیوچرز ٹریننگ کمیشن (CFTC)  ان Forex بروکرز کیلئے ریگولیٹنگ اجسام کے فرائض انجام دیتی ہیں جو امریکہ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ NFA لوگوں کے تحفظ اور امریکہ کے معاشی سسٹم کو برقرار رکھنے کیلئے رہنما خطوط اور پروگرامز بنانے کی انچارج ہے۔ یہ صنعت کے کھلاڑیوں کو تعلیم بھی فراہم کرتی ہے تاکہ ان کے پاس اپنے فرائض اور ریگولیشنز کے متعلق زیادہ معلومات ہوں۔

 

امریکہ میں فیوچرز اور آپشنز کی مارکیٹ CFTC کے زیر نگرانی ہیں۔ 1975 میں بنائی گئی، یہ کمیشن ڈیریویٹو مارکیٹس میں شامل مالیاتی فرمز کی نگرانی کرتی ہے۔ ان کا مقصد لوگوں کو دھوکہ اور ان کا فائدہ اٹھانے سے بچانے کیلئے شفاف، مسابقتی اور مالی طور پر مستحکم مارکیٹس برقرار رکھنا ہے۔

 

  • کینیڈا کی انویسٹمنٹ انڈسٹری کی انضباطی تنظیم

ملک کے مالیاتی مارکیٹ پلیسز کے تمام انویسٹمنٹ ڈیلرز اور تجارتی سرگرمیاں میں قائم کردہ، کینیڈا کی انویسٹمنٹ انڈسٹری ریگولیٹری آرگنائزیشن  (IIROC) کے ماتحت ہیں۔ انصاف، اتحاد اور شفافیت پر مبنی اس غیر منفعتی تنظیم کا مقصد کینیڈا کے انویسٹمنٹ ڈیلرز کے بیچ کاروباری طرز عمل پر رہنما اصول لاگو کرنا ہے۔ یہ کینیڈین سیکیورٹیز ایڈمنسٹریٹرز (CSA) کے زیر سایہ ہے۔

 

  • فنانشیل کنڈکٹ اتھارٹی

برطانیہ کا ایک ریگولیٹنگ ادارہ، فنانشیل کنڈکٹ اتھارٹی (FCA) ملک میں تقریباً 60000 مالیاتی سروسز فرمز اور محکمات کی نگرانی کرتا ہے۔ 2013 میں قائم کردہ یہ آزاد ریگولیٹر کسٹمرز کے تحفظ، مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھنے اور کھلاڑیوں میں مسابقت کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر بہترین FCA Forex بروکرز چیک کریں۔

 

  • آسٹریلین سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس کمیشن

آسٹریلین سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ کمیشن (ASIC) کا مقصد آسٹریلیا میں مالیاتی فرمز اور تنظیموں کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ 1998 میں قائم کردہ ASIC کارپوریٹ، مارکیٹس اور مالیاتی سروسز کے ریگولیٹر کے بطور خدمات انجام دیتی ہے جسے قوانین کے اطلاق اور آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں اور افراد کیلئے ایک اچھا مالیاتی سسٹم ترتیب دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

  • فنانشیل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی

فنانشیل فرمز اور ادارے FINMA کے زیرنگرانی ہیں جو ایک سوئس حکومتی ادارہ ہے۔ ریگولیٹر کی ذمہ داری سوئٹزرلینڈ میں موجود بینکس، انسشورنس کمپنیاں، ڈیلرز اور ایکسچینجز کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ FINMA سوئس فنانشیل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی (FINMASA) پر فیڈرل ایکٹ کی وجہ سے 2007 میں قائم ہوئی جسے کسٹمرز اور کھلاڑیوں کیلئے ملک کی مالیاتی مارکیٹس کی کارکردگی کی ضمانت دینی ہوگی۔

 

  • فنانشیل سروسز ایجنسی

2000 میں اس کے آٖغاز سے ہی، فنانشیل سروسز ایجنسی (FSA) کا مقصد جاپان کے  مالیاتی سسٹم کی سالمیت کو بینکنگ، انشورنس اور سیکیورٹیز اور ایکسچینج کے نظم کے ذریعے مضبوط کرنا رہا ہے۔ FSA نجی اداروں کی نگرانی، اصول اور پالیسیوں کی ڈیولپمنٹ، معیارات کی تخلیق اور ان کی رہنما خطوط سے تعمیل کو سنبھالتی ہے۔

 

بہترین فاریکس تاجروں کے تجارتی پلیٹ فارمز

 

فاریکس تجارتی پلیٹ فارم وہ جگہ ہے جہاں FX تاجر تجارتیں کرتے ہیں اور تجارتی ڈیٹا کا مطالعہ کرتے ہیں۔ آسان لفظوں میں کہا جائے تو تجارتی پلیٹ فارم تاجروں اور فاریکس مارکیٹ کے درمیان پُل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایک اچھا تجارتی پلیٹ فارم نیویگیشن میں آسان ہونا چاہیئے، تفصیلات بشمول چارٹس، قیمت بندی اور تجارتی تجزیہ فراہم کرنے کے قابل ہونا چاہیئے اور اس میں ایسا انٹرفیس ہونا چاہیئے جہاں تاجر آرڈرز درج کر سکیں جنہیں فاریکس بروکر پراسیس کرے گا۔ اس کے علاوہ، سافٹ ویئر عموماٍ متعدد آپریٹنگ سسٹمز جیسے کہ Linux، Mac اور Windows کے ذریعے انسٹال ہو سکتا ہے اگرچہ کچھ فرمز ویب پر مبنی تجارتی پلیٹ فارمز بھی آفر کرتی ہیں جو Java کے ذریعے چلتے ہیں جو کہ ایک نہایت اعلی سطح کی اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی کمپیوٹر پروگرامنگ کی زبان ہے۔

 

ٹیکنالوجی میں جدت اور ان فاریکس بروکرز کی وجہ سے جنہوں نے اپنے معیار کو بڑھایا ہے، تجارتی پلیٹ فارمز دنیا کی تیز رفتار کا ساتھ دینے کیلئے ایڈجسٹ ہو گئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز، جو عموماً فاریکس بروکرز کی جانب سے مفت آفر کیے جاتے ہیں، تاجروں کیلئے ایک دلال کے ذریعے پوزیشنز کھولنے، بند کرنے اور منظم کرنے کی گزرگاہ فراہم کرتے ہیں۔

 

ایک مثالی پلیٹ فارم سمجھنے میں آسان، دیکھنے میں دلکش اور تاجروں کو متعدد آلات پیش کرنے والا ہونا چاہیئے۔ اسے سرمایہ کاروں کو باآسانی آرڈرز کرنے کی سہولت فراہم کرنی چاہیئے اور ساتھ ہی اس میں چارٹنگ کے آلات، تازہ ترین نرخ اور متعلقہ نیوز فیڈز بھی شامل ہونی چاہیئے۔ کچھ بروکرز پریمیئم تحقیق کا بھی اںضمام کرتے ہیں اور ان کے پاس 'خوف' کا بٹن بھی ہوتا ہے اگر کسی کو اپنی تمام اوپن پوزینز بند کرنی ہوں۔ بالآخر، صارف اس پلیٹ فارم میں باآسانی سیٹنگز کنفیگر کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔

 

فاریکس بروکرز عام طور پر مفت ڈیمو اکاؤنٹس آفر کرتے ہیں تاکہ کلائنٹ اکاؤنٹ کھول کر اصل کرنسی کی تجارت میں غوطہ لگانے سے پہلے سافٹ ویئر سے اچھی طرح واقف ہو سکے۔ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے فاریکس تجارت کو 'بنا اصل رقم کے' آزما کر دیکھنا پُرزور طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔ مبادیات سیکھتے ہوئے بغیر اپنے پیسوں کو داؤ پر لگائے تجارتی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنا اور خصوصیات سے آگاہ ہونا اہم ہے۔ مشق کرنے سے ہی مہارت حاصل ہوتی ہے۔

 

 

فاریکس مارکیٹ میں دستیاب بہترین تجارتی پلیٹ فارمز

 

سب سے عام تجارتی پلیٹ فارمز Meta Trader 4 اور ہیں (MT4 اور MT5، بلحاظ ترتیب)۔ 2005 میں متعارف کروائے گئے، دونوں پروگرامز MetaQuotes سافٹ ویئر کی جانب سے انٹرنیٹ کے ذریعے کرنسیوں کی تجارت کیلئے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، MT4 Forex بروکرز اور MT5 Forex بروکرز کلائنٹس کو مزید پلیٹ فارمز بھی آفر کرتے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم کی اپنی کنفیگریشن ہوتی ہے مگر ان سب کی خصوصیات تقریباً ایک سی ہوتی ہیں جیسے کہ فاریکس کی قیمت، ٹیکنیکل تجزیے کے آلات، ڈرائنگ کے آلات، نیوز فیڈز اور چارٹس۔

 

کرنسی مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے، یہ جاننا اہم ہے کہ آیا بروکر تجارتی پلیٹ فارم بلامعاضہ فراہم کر رہا ہے یا نہیں (بصورت پروگرام استعمال کرنے پر اضافی ریٹ ہوں گے)۔ پلیٹ فارم کے بارے میں مزید جانیں تاکہ سمجھ آ جائے کہ آیا وہ چارٹ تجارت کی اجازت دیتا ہے، آرڈر انٹرفیس میں آپشنز موجود ہیں، ڈیٹا تک سافٹ ویئر کے ذریعے باآسانی رسائی ہو سکتی ہے، حکمت عملی کی بیک ٹیسٹنگ کی اجازت ہے اور آیا یہ کہ اس کا API ہے جو تاجر کو مزید پروگرامنگ کا انضمام کرنے یا مزید سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی سہولت دے۔

 

کرنسی مارکیٹ میں دستیاب بہترین تجارتی پلیٹ فارمز کا احاطہ کرنے والے خبروں کے مضامین یا بلاگ پوسٹس کو دھیان سے چیک کرنا نہ بھولیں۔ اس سے آپ کو یہ یقینی بنانے میں مل سکتی ہے کہ کیا آفر کیا جا رہا ہے اور بروکر کسٹمرز کو کس طرح سروس پیش کرتا ہے۔ نیز، آن لائن موجود ہر چیز پر فوراً بھروسہ نہ کرنا بھی یاد رکھیں، ان آن لائن مضامین میں موجود معلومات کی درستگی کو اچھی طرح چیک کرنا اہم ہے۔

 

2024 میں ٹاپ فاریکس بروکرز کی ساکھ اہم ہے

 

2024 کے اندر فاریکس مارکیٹ میں بروکر کی ساکھ ملحوظ خاطر رکھنے کیلئے اہم ترین چیز ہے۔ کیا بروکر قابل بھروسہ ہے یا بے ایمان ہے؟ کیا بروکر کسی ملک میں قانونی طور پر کام رہا ہے یا بس کلائنٹس کے پیسے لے کر بھاگنے کے چکر میں ہے؟

 

بہت سی فورم پوسٹس، سائٹ کے تجزیے، مضامین یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کسی مخصوص بروکر کے اسپانسر شدہ لوگوں کے ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ تبصرے یا تجزیے ممکنہ طور پر یک طرفہ ہو سکتے ہیں۔ کچھ بروکرز ان طریقوں کو اپنی کمپنی کی جانب مزید کلائنٹس کو لبھانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں یا مارکیٹنگ کے لوگوں کو بھرتی کر کے ممکنہ کسٹمرز کے سامنے اپنی ساکھ کو بہتر کی کوشش کر سکتے ہیں لہذا آپ کو ہمیشہ بہت جامع تحقیق کرنی چاہیئے۔

 

غلط فاریکس بروکر استعمال کرنے سے گریز کرنے کیلئے یہ کچھ تنبیہی علامات ہیں جن پر نظر رکھنی چاہیئے:

 

  •  ویب سائٹ

اگر فاریکس بروکر کی ویب سائٹ بہت زیادہ پُرنمائش ہو اور ضرورت سے زیادہ ترغیب دہ ہو تو اس بات کے بلند امکانات ہیں کہ یہ ادارہ سروس کے علاقے میں کسی مالیاتی ریگولیٹر کے ساتھ لائسنس یافتہ یا رجسٹر نہیں ہے۔ صارفین خود بھی بروکر کی سائٹ ملاحظہ کر کے اس کی معتبریت چیک کر سکتے ہیں اور اس کا الحاق یا رکنیت نوٹ کر سکتے ہیں جو عموماً 'ہمارے بارے میں' سیکشن میں ہوتا ہے۔

 

  • تجارت

فاریکس تجارت کے بروکرز ہمیشہ کلائنٹس کو ان کی فاریکس تجارت خود سنبھالنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر فاریکس تجارت کا بروکر اس رقم کا تعین یا اسے محدود کرتا ہے جو کلائنٹ لے سکتا ہو تو یہ واضح طور پر خطرے کی علامت ہے کہ بروکر معتبر یا ایماندار نہیں ہے۔ اگر اس کلائنٹ کے پاس مارجن اکاؤنٹ ہو اور اسے قیمتوں کے بہت زیادہ گراں ہونے سے نقصان اٹھانا پڑے تو کیا ہوگا؟ اگر تاجر کے پاس اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر کوئی اختیار نہ ہو تو بروکر باآسانی کم قیمت مارجن کال پر پوزیشن کو لیکویڈیٹ کر سکتا ہے۔ اس سے سرمائے میں اچانک گراوٹ ہو سکتی ہے اور یہ تاجر کے اختیار سے مکمل طور پر باہر ہوگا۔

 

  • غیر قانونی کارروائیاں

کچھ ایسی کارروائیاں ہیں جو فاریکس تجارت میں غیر قانونی ہیں جیسے کہ تراشنا اور شکار کرنا۔ ان کارروائیوں میں بروکر قبل از وقت پہلے سے مقررہ پوائنٹس کے قریب خرید یا فروخت کرتا ہے۔ اس ناجائز سرگرمی کا تعین کرنا مشکل ہے لہذا اس سے بچنے کیلئے دیگر تاجروں سے بات کرنا اشد ضروری ہے۔ فی الحال، تراشنے اور شکار کرنے کی سرگرمی میں ملوث بروکرز کے ناموں کی کوئی فہرست نہیں ہے لہذا بغور تحقیق کرنے کی ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے۔

 

  • مجرم

اگر فاریکس بروکر دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہو جیسے کہ کرپشن، منی لانڈرنگ یا غیر قانونی اسلحے یا منشایت کی فروخت میں تو ظاہر ہے کہ ایسے بروکر سے گریز کرنا چاہیئے۔ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی فاریکس بروکر کو پکڑ لیں تو اس بروکر کے ساتھ سرمایہ کی گئی تمام رقم ضبط ہو سکتی ہے اور تمام سرمایہ کاریاں ضائع ہو سکتی ہیں۔

 

FX بروکرز کیلئے کسٹمر کی درجہ بندیاں اور تجزیے

 

2024 سے 2024 میں فاریکس کی درجہ بندی اور جائزے والی ویب سائٹس کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ جیسا کہ پہلے تذکرہ کیا گیا، کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری شروع کرنے سے پہلے مطلوبہ احتیاط سے کام لینا اہم ہے۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کی محنت سے کمائی گئی رقم غائب ہو جائے۔ تاہم، بدقسمتی سے، FX مارکیٹ میں کافی عرصے سے ایسا ہو رہا ہے۔ 2024 میں مارکیٹ میں داخل ہونے والی فاریکس کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور ان میں سے بہت سارے مکمل طور پر قابل اعتماد نہیں ہیں۔ وہ مارکیٹنگ اور اشتہارات کے ذریعے اپنی پروڈکٹس اور سروسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور اپنے شکار کے پھندے میں پھنسنے کا انتظار کرتے ہیں۔ فاریکس تجارت کی مارکیٹ میں نئے لوگ ہی عام طور پر شکار ہوتے ہیں اور TopBrokers.com اسی چیز کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ صرف اعلی معیاری اور قابل بھروسہ تجزیے فراہم کر کے، TopBrokers.com تاجر بننے کے خواہشمند لوگوں کیلئے معلومات حاصل کرنے کا ترجیحی ذریعہ بن چکی ہے۔ ہمارے پورٹل کے پیچھے موجود ٹیم دھیان سے ان فاریکس کمپنیوں کا انتخاب کرتی ہے جو ان کی فہرست پر ہوتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی اقسام، تجارتی پلیٹ فارمز، ادائیگی کے طریقوں اور انضباطی تعمیل کے بارے میں بنیادی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ، تجربہ کار تاجروں کی جانب سے تجزیے بھی ہماری ویب سائٹ پر موجود ہوتے ہیں جس سے نو سکھیوں کو فاریکس بروکر کی اہم خصوصیات کے بارے میں مددگار معلومات اور سمجھ بوجھ حاصل ہوتی ہے۔ TopBrokers.com ملاحظہ کاران کو یقین دلاتی ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر بھیجا جانے والا ہر کسٹمر کا تجزیہ جامع اور مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے منظور کیا جاتا ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر 2024 میں فاریکس بروکرز کیلئے تمام کسٹمر کے تجزیے چیک کر سکتے ہیں۔ ٹیم جانتی ہے کہ طویل عرصے سے کچھ فاریکس کمپنیوں نے لوگوں کو بھرتی کر کے جعلی اور گمراہ کن تجزیے لکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے۔ صارفین جو اسپام تجزیے بناتے ہیں انہیں ایک تنبیہ موصول ہوتی ہے اور وہ ممکنہ طور پر ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے سے بین کر دیے جاتے ہیں۔

 

فاریکس بروکر کی پروموشنز

 

بہترین فاریکس بروکر کی تلاش میں گھومتے ہوئے غالباً آپ کچھ بہترین دستیاب فاریکس بروکر بونسز بھی دریافت کرنا چاہیں گے۔ ابتدائی ڈپازٹس یا رقم نکلوانے پر کوئی فیس نہ لینے کی آفر سے لے کر تاجروں کو خصوصی بونسز دینے (کبھی کبھار 30 فیصد تک)، زیادہ فعال تاجر ہونے پر مراعات آفر کرنے، ممبرشپ کے ساتھ مفت ٹپس فراہم کرنے، اضافی مالیاتی پروڈکٹس اور سروسز آفر کرنے تک اور دیگر بہت سی مختلف آفرز کے ساتھ کچھ بروکرز واقعی اضافی فائدہ آفر کر سکتے ہیں۔ لیکن جب آپ کا دل اس کی طرف پوری طرح مائل ہونا شروع ہو تو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ آپ کو پھر بھی یقینی بنانا ہو گا کہ آپ ایک نہایت باعزت اور قابل اعتبار فاریکس بروکر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور صرف کچھ مخصوص آفر کردہ مراعات کی چکا چوند آپ کو چندھیا نہیں رہی۔ فاریکس تجارت میں غوطہ لگانے سے پہلے کسی قابل اعتماد مشیر سے بیرونی مالیاتی مشورہ لینا عقلمندی کا کام ثابت ہو سکتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ سرمایہ کاری کی معلومات سے مکمل طور لیس ہوں، بالخصوص فاریکس کے ساتھ، اور یہ کہ آپ اپنی مالیاتی صحت اور اپنے ذاتی اہداف کو خطرے سے دوچار نہیں کر رہے۔

 

فاریکس بروکر 'زیر آب چٹانیں'

 

بدقسمتی سے، جب بھی آپ سرمایہ کاری کرتے ہیں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔ آپ اپنی زبردست کامیابی کی توقعات کسی بھی کرنسی کی گزشتہ کارکردگی یا رجحانات، مشورہ یا حتی کہ بروکر کی نمایاں ساکھ کی بنیاد پر بھی قائم نہیں کر سکتے۔ البتہ آپ یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ خود کو مکمل طور پر معلومات سے لیس اور تیار رکھیں اور فاریکس تجارت کے فوائد اور خطرات کو مکمل طور پر سمجھیں۔ ایک اعلی فاریکس بروکر آپ کو بہت سے ممکنہ چور گڑھوں میں گرنے سے بچنے میں مدد دے گا اور یہ بات آپ کو اپنی تحقیق کے دوران ملنے والے تجزیوں سے واضح ہو جائے گی۔

 

کچھ ایسی اہم 'زیر آب چٹانیں' یا غیر متوقع مسائل ہیں جن سے فاریکس تجارت میں سامنا ہو سکتا ہے، بالخصوص نئے تاجروں کا۔ نئے تاجروں کو بالخصوص یہ یقینی بنانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے کہ ان تجارت مستحکم ہے، وہ مارکیٹ کی قریب سے پیروی کرنے کیلئے ان میں موزوں نظم و ضبط ہے، تجارتیں درست وقت پر کر رہے ہیں اور اپنی تجارتیں کرنے والے خود کار سسٹمز پر بہت زیادہ بھروسہ نہیں کر رہے-- جب تک آپ اپنی حفاظت کرنے والی پیچیدہ تدابیر نہیں سیکھ لیتے اپنی تجارتیں کسی خود کار ٹیکنالوجی کے ذریعے کرنے کے بجائے خود اپنے ہاتھ سے کریں۔ آپ ایک قابل اعتماد فاریکس بروکر کے ساتھ کام کرنے میں احتیاط کر کے خطرات یا 'زیر آب چٹانیں' کم کر سکتے ہیں۔ آپ کے بروکر کو آپ کی رقم محفوظ رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔ تجارتیں فوراً اور درستگی کے ساتھ ہونی چاہئیں۔ جب آپ اس بارے میں مزید سیکھ لیتے ہیں کہ بروکرز کس طرح لیکویڈیٹی کو بلند اور مارکیٹ کو فعال رکھتے ہیں تو آپ کو تجارت کرنے کا بہترین وقت، چوڑے ہونے والے اسپریڈ پر نظر رکھنا اور ممکنہ حد تک اپنی سرمایہ کاری کو مستحکم اور بڑھتا رکھنے جیسی چیزیں بھی سمجھ آنے لگتی ہیں۔ آپ کے بروکر کو اس بات کا مظاہرہ کرنا چاہیئے کہ آپ ایک قابل قدر کلائنٹ ہیں اور آپ کو ایسا محسوس ہونا چاہیئے کہ آپ اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت اور بڑھوتری کیلئے اپنے فاریکس بروکر پر اعتبار کر سکتے ہیں۔

 

فاریکس بروکر کے ساتھ کرنسیوں کی تجارت کرتے ہوئے باخبر اور ہوشیار رہیں

 

یقیناً ایسے بروکرز بھی ہیں جو غیر قانونی اسکیموں کے ذریعے محض منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کلائنٹ کے نقصان پر زیادہ پیسے کمانا ناقابل معافی ہے۔ کسی بھی ناجائز کارروائی میں ملوث ہونا بروکر کو خطرے میں ڈال سکتا ہے کیونکہ اس کا مرتکب انتظامی چارجز یا مجرمانہ کیسز کا سامنا کر سکتا ہے اور اس کا لائسنس مالیاتی ریگولیٹرز کی جانب سے منسوخ ہو سکتا ہے۔ مطلوبہ احتیاط پر اچھی طرح عمل کر کے، تاجر قابل اعتبار اور فریبی بروکرز کے بیچ فرق پہچاننا سیکھ سکتا ہے۔ یہ جاننا بھی ہمیشہ اہم رہتا ہے کہ آیا بروکر کے خلاف کوئی شکایات درج کی گئی ہیں یا نہیں۔ اگر ممکن ہو تو اس کیس کی مزید جانچ کریں اور شکایت کی توثیق کرنے کیلئے صارف سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ فاریکس تجارت کے بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے اور کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے دستاویزات اور معاہدوں کی تمام تفصیلات کو پڑھنا اور تنقیدی نظر سے جائزہ لینا بھی اشد ضروری ہے۔ معاہدے ممکنہ تاجر کو معاہدے کی شقیں اور بدقسمت حالات کی صورت میں ممکنہ نتائج سمجھنے میں مدد کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔

 

چھوٹے سے شروع کریں۔ فاریکس ماہرین کلائنٹس کو چھوٹے سرمائے سے کرنسیوں کی تجارت شروع کرنے پر سراہتے ہیں۔ جب نیا تاجر اس طرح آغاز کرتا ہے تو کم از کم ایک ماہ کے بعد اپنے اکاؤنٹس سے فنڈز نکالنا یہ تعین کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ آیا بروکر کے ساتھ ٹرانزیکشنز کرنا جاری رکھنا عقلمندی ہو گی یا نہیں۔ کبھی کبھار رقم نکلوانے میں تاخیر کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر کبھی بھی یہ مسئلہ پیش آئے تو سب سے پہلے اپنے بروکر کے ساتھ اس پر بات کرنا بہترین لائحہ عمل ہے۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بروکر کی غلطی نہ ہو بلکہ غلطی تاجر کے منتخب کردہ رقم نکلوانے کے طریقے سے متعلق ہو۔ تاہم، اگر وہی مسئلہ برقرار رہتا ہے تو غالباً کسی اور فاریکس تجارت کے سروس فراہم کنندہ کو اپنی رقم سونپنا بہتر رہے گا۔ یقینی بنائیں کہ آپ مارکیٹ کو سمجھتے ہیں اور ہر چیز سعی و خطا کے ذریعے سیکھنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کے پاس سرمایہ کاری کا منصوبہ ہونا چاہیئے اور اس پر قائم رہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی توقعات معقول ہوں۔

 

کرنسی مارکیٹ ایک بہت بڑی اور غیر مرکزی ایکسچینج ہے کیونکہ $5 ٹریلین مالیت کے حجم کی باقاعدگی سے تجارت ہو رہی ہے اور یہ اسے دنیا میں سب سے نفع بخش مالیاتی مارکیٹ بناتی ہے۔ یہ اچھے اور برے دونوں قسم کے اداروں کو متوجہ کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موزوں ترین فاریکس بروکر منتخب کرنے میں مطلوبہ احتیاط سے کام لینا نہایت ضروری ہے تاکہ کرنسی تجارت کے پیچ و خم کو سمجھا جا سکے۔ TopBrokers.com کی اکھٹی کردہ فہرست چیک کرنا بھی تحقیق میں کچھ مدد کر سکتی ہے۔

 

ایک دوستانہ یاددہانی - 2024 میں فاریکس تجارت میں خطرات شامل ہیں


TopBrokers.com چلانے والی ٹیم سب کو یاددہانی کروانا چاہتی ہے کہ 2024 میں فاریکس بروکر کے ساتھ کرنسی کی تجارت ایک نہایت پُرخطر اور پیچیدہ سرمایہ کاری ہے جس کا سب کیلئے موزوں ہونا ضروری نہیں۔ اس کے بڑے تجارتی حجم کی وجہ سے، کوئی بھی نقدی سرمائے کے طور پر لگانا خاطر خواہ فائدے یا خاطر خواہ نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ چنانچہ کوئی بھی رقم سرمائے کے طور پر لگانے سے پہلے ہنگامی گدی تیار رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کبھی بھی اس سے زیادہ سرمایہ کاری نہ کریں جتنے کا آپ نقصان برداشت نہ کر سکتے ہوں۔ فاریکس تجارت کا مقصد مشکل دنوں کیلئے بچت کرنا ہے۔ کسی بھی شخص کو کوئی بھی کاروباری جوکھم، سرمایہ کاری یا طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی میں تب تک شامل نہیں ہونا چاہیئے جب تک کہ اس کے پاس ہنگامی فنڈ نہ ہو۔ سرمایہ کاری کرنے سے قبل، لوگوں کو چاہیئے کہ اپنی آمدن کا ایک اتنا حصہ ایک طرف کر دیں جو کم از کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے روز مرہ کے اخراجات کیلئے کافی ہو تاکہ کسی بھی غیر متوقع حالات میں جیسے کہ ملازمت چھوٹ جانا یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں کام آ سکے۔ ایک بار پھر دہراتے چلیں کہ ایمرجنسی فنڈ نہ ہو تو سرمایہ کاری نہ کریں۔ سرمایہ کاری کرنے قبل یہ پہلا قدم ہے جو کلائنٹ کو لینا چاہیئے۔ یوں سمجھیں کہ گرنے پر یہ گدی کا کام دے گا۔

ULASAN BROKER FOREX TERKINI


خطرے کا انتباہ: آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے، فاریکس اور CFDs کی تجارت کرتے ہوئے صرف 11 تا 25% تاجر ہی منافع کما پاتے ہیں۔ بقیہ 75 تا 89% کسٹمرز اپنے سرمائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ آپ یہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے کہ آیا آپ فاریکس اور CFDs کا طریقہ کار سمجھتے ہیں اپنی رقم سے محروم ہونے کا بلند خطرہ اٹھانا برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔